
شہرحیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی ہے۔پولیس کی جانب سے رات میں پٹرولنگ میں شدت پیداکی جارہی ہے اور دکانات کو 10.30بجے شب بند کروایاجارہا ہے۔
اسی کے حصہ کے طورپر کل شب سعیدآباد پولیس نے چمپاپیٹ، سنتوش نگر، چادر گھاٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد کے آس پاس کے علاقوں میں خصوصی مہم چلائی۔ہوٹل، پان شاپس، فاسٹ فوڈ سنٹرس کو بند کروایاگیا۔اس موقع پر مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور رات کو سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی۔