
حیدرآباد ۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے کہا ہے کہ ایگزٹ پول سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی آر ایس کی ہی کامیابی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پرگتی بھون میں آج چیف منسٹر سے بعض قائدین نے ملاقات کی۔
کے سی آر نےپارٹی لیڈروں سے کہا کہ کامیابی سے متعلق جو تشہیر کی جارہی ہے اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست میں پھر بی آر ایس ہی اقتدار میں آئے گی۔
بی آر ایس سربرہ، نے کہا کہ آج اور کل صبر سے کام لیں نومبر کی تین تاریخ کو جشن منائیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں کی پولنگ جمعرات کو ہوئی تھی اور تین نومبر یعنی اتوار کو ووٹوں کی گنتی ہوگی