ناگرجنا ساگر تنازعہ مرکز کے فیصلے کو دونوں ریاستوں نے کیا قبول

ناگرجنا ساگر کے پانی کے تنازعہ کے معاملہ میں 28 نومبر سے پہلے جو موقف تھا اس کو برقرار رکھتے ہوے سی ۔آر پی ۔یف کی نگرانی میں دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو دنوں ریاستوں نے قبول کرلیا ہے۔

29 نومبر کو اندھرا پردیش کی جانب سے ذبردستی پانی چھوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس تنازعہ پر مرکزی وزیر داخلہ کے سیکریٹری اجے بھلا نے دنوں ریاستوں کے چیف سیکرٹریز اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی تھی اس اجلاس میں دنوں ریاستوں کے ابپاشی کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری نے بتایا کہ 29 نومبر کی رات آندھرا پردیش سے تقریباً 500 مسلح پولیس اہلکار ناگرجنا ساگر ڈیم پر آئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کر دیا اور 5 اور 7 گیٹ پر ہیڈ ریگولیٹرز کھولے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً پانچ ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔

سی ایس  نے کہا کہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران اے پی حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی نے ان کی ریاست میں امن و سلامتی کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری بار ہے کہ آندھرا پردیش حکومت نے ایسی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

شانتی کماری نے تشویش کا اظہار کیا کہ آندھرا پردیش حکومت کی طرف سے کی گئی اس کارروائی سے حیدرآباد شہر اور آس پاس کے علاقوں کے دو کروڑ لوگوں کے پینے کے پانی کی ضروریات کو سنجیدگی سے نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مرکزی ہوم سکریٹری سے اسٹیٹس۔کو برقررار رکھنے کی اپیل کی کیونکہ یہ 2014 سے جاری ہے۔

دریں اثنا، مرکزی ہوم سکریٹری نے کہا کہ اسٹیٹس کو ناگر جناساگر ڈیم پر پہلے کی طرح جاری رہنا چاہئے اور یہ ڈیم عارضی طور پر سینٹرل ریزرو پولیس کی نگرانی میں ہوگا۔ اجے بھلا نے کہا کہ اس معاملے پر محکمہ آبی وسائل کے سیکرٹری کی ہدایت پر ایک خصوصی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کانفرنس میں، ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری کے ساتھ ڈی جی پی انجنی کمار، پانی کی نکاسی کی سکریٹری سمیتا سبھروال، جی اے ڈی سکریٹری شیشادری، ہوم پرنسپل سکریٹری جتیندر، ایڈیشنل ڈی جی ایس کے جین، آئی جی شاہ۔ نواز کاشم، محکمہ آبپاشی کے مشیر مرلی دھر اور او ایس ڈی سریدھر دیش پانڈے نے شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

جیت ہماری ہوگی۔ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر

Read Next

اڈیشہ میں سڑک حادثہ8 کی موت،12زخمی ،ایکس گریشیا کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular