منشیات کے انسداد کے لئے تربیت یافتہ کتے کا استعمال

تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے بہادرپلی، ڈنڈیگل میں منشیات کا پتہ چلانے کیلئے دکانات، کافی شاپس اور دیگر تجارتی اداروں میں پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔اس تلاشی کیلئے خصوصی طورپرتربیت یافتہ سائبرآباد پولیس ڈاگ اسکواڈ کے رکن تیجا کی خدمات حاصل کی گئیں۔

شہر حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ پر ان کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے سرگرمی سے مہم چلائی جارہی ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران پولیس نے کئی افراد کو منشیات کے معاملات میں گرفتار کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ملک کی ترقی ہوئی تو بی جے پی کی نشستیں کم کیوں ہوئیں؟:راگھولو کا ودی سے سوال

Read Next

حیدرآباد:آرٹی سی بس کی ٹکر سے لڑکی ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular