
سی پی ایم پولیٹ بیورو ممبر بی وی راگھو نے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا ہے کہ اگر پورے ملک کی ترقی ہوئی ہے تو حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی نشستیں کیوں کم ہوئیں ہیں؟ وہ روس کے دورہ کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا جواب دے رہے تھے۔
راگھولو نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات میں رقم کوبے دریغ خرچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سی پی ایم نے انڈیا اتحاد کو آگے بڑھانے میں جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور نے نہیں دی ہیں۔ حالانکہ مغربی بنگال میں سی پی ایم اور کانگریس کی نشستوں پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن کانگریس کے ایک بھی قومی لیڈر نے انتخابی مہم نہیں چلائی۔
سی پی ایم کا مقصد ووٹ، سیٹ نہیں بلکہ ملک بچانا ہے۔ سی پی ایم کی ذمہ داری ہے کہ وہ تلنگانہ کے عوام کے ذہنوں سے فرقہ واریت کو دور کرے۔ تلنگانہ میں وزیراعلی ریونت ریڈی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکولر طاقتوں کو متحد کریں۔