کار میں نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ منی کونڈہ میں کار میں نعش کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی۔ ماروتی کار میں ایک نعش کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کنٹرول روم کو اطلا دی۔ پولیس فوری مقام واقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے رکھی ہوئی نعش کو ضبط کر لیا گیا۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا کسی نے اس شخص کو قتل کر دیا ہے؟ جس شخص کی نعش دستیاب بھی اس کی شناخت آٹو ڈرائیور رمیش کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کار نمبر کی مدد سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹپر کی ٹکر دو حادثات میں تین افراد ہلاک

Read Next

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular