
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافات میں ٹپر لاریوں کی ٹکر کے علاحدہ حادثات میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے بموجب دو افراد آج صبح موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ سشما سگنل کے پاس ٹپر لاری نے ان کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت 36سالہ ویرا وینکٹا ستیہ نارائن اور 38سالہ ایم ستیش ساکن کوکٹ پلی کے طورپر کی گئی ہے۔
ایک اور حادثہ جگت گیری گٹہ میں رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ 42سالہ وکرم سنگھ ساکن ایلماں بنڈہ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اسے تیز رفتار ٹپر لاری ٹکر دے دی۔ وکرم کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔