حیدرآباد: بڑا درخت سڑک پر گرنے سے ایک شخص ہلاک کئی افراد شدید زخمی

حیدرآباد: پرانے شہر کےعلاقہ شمشیر گنج میں پیر کی دوپہر سڑک پر درخت گرگیا۔اس واقعے میں چندو لال بارہ دری کے رہنے والے بزرگ 65 سالہ محمد صالح کا انتقال ہو گیا اور کئی افراد شدید زخمی اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 20 سال پرانا بڑا درخت پیر کی دوپہر دو بجے کے قریب اچانک اکھڑ کر مصروف سڑک پر گر گیا۔ کچھ پیدل چلنے والے اور تین لوگ جو ایک آٹو رکشہ اور ایک اسکوٹر میں تھے درخت کے نیچے آگئے۔

اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ ریسکیو کے لیے پہنچ گئے اور سبھی کو باہر نکالا۔ دو افراد جنہیں اسپتال میں داخلے کی ضرورت تھی، کو آٹو رکشا اور ایمبولینس میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو الرٹ کیا اور لکڑی کاٹنے والوں کی ایک ٹیم شاخوں کو کاٹنے کے لئے پہنچی۔ اس واقعہ کی وجہ سے مصروف فلک نما تا چارمینار سڑک پر شدید ٹریفک جام دیکھا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کے پبس پر چھاپوں کے دوران منشیات کے استعمال کرنے والے11 گرفتار۔

Read Next

تلنگانہ بجٹ اجلاس 23 جولائی سے شروع ہوگا۔ تلنگانہ بھون میں بی آر ایس ایل پی کی میٹنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular