
حیدرآباد: نارکوٹکس بیورو نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں کئی پبوں پر چھاپے مارے۔ اتوار کی رات مارے گئے چھاپوں میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جو ایک پارٹی کے دوران منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نےکارروائی کی۔ ڈرگس میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں منشیات کے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار نوجوانوں میں سے تقریباً 11 کا منشیات مثبت پایا گیا۔
ایک اور کارروائی میں، نارکوٹکس بیورو نے درگام چیروو کے علاقے میں ایک پب پر بھی چھاپہ مارا، جہاں مزید افراد کو منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ حکام نے شہر میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔