
عثمانیہ یونیورسٹی پی جی گرلز ہاسٹل سکندرآباد میں کل رات تین نامعلوم افراد داخل ہوگئے جس پرطالبات نے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق تین نامعلوم افراد لیڈیز ہاسپٹل کے باتھ روم میں داخل ہوگئے اورانھوں نے اشارے کئے۔
لڑکیوں نے فوری چوکسی اختیار کی جس پر دو نامعلوم افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک کو پکڑ کر مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔
طالبات نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچ گئے اورانھوں نے اس سلسلے میں کاروائی کا تیقن دیا۔ ڈی سی پی روہنی نے بتایا کہ یہاں پٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔