بیوی کی خودکشی ۔ قتل کا الزام لگنے کے خوف سے شوہر نےاسپتال میں کرلی خودکشی

بیوی کی موت کی اطلاع پر اس کے شوہر نے اسپتال میں ہی خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے راجیوگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(رمس) میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ20سالہ پلوی نے جمعہ کو کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔

پلوی کو علاج کے لئے رمس منتقل کیاگیا ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس کے شوہر28سالہ وجے نے اپنی بیوی کی موت کی اطلاع پر شوہر نے قتل کا الزام لگنے کے خوف سے اسپتال میں ہی کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے گورجا گاؤں سے تعلق رکھنے والی پلوی کی شادی گذشتہ سال 23 مئی کو وجے سے ہوئی تھی۔ جوڑے میں کوئی جھگڑا نہیں تھا اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ تاہم پلوی کو عادل آباد ضلع کے کولہاری علاقہ میں گھر سے دور رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ جمعہ کو اس کے بھائی نےسرال میں چھوڑا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی گرلز ہاسٹل سکندرآباد کے باتھ روم میں نامعلوم افراد داخل، طالبات کا احتجاج

Read Next

پنجہ گٹہ میں کار کے ذریعہ کئی لوگوں کو زخمی کرنے کاکیا ہے معاملہ ، پڑھئے یہ خبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular