
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے لیے اقدامات کی اطلاعات ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کانگریس حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد چھ گیا رنٹی اسکیمات پر عمل آوری اور انتخابات کے موقع پر کیے گئے وعدوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جن عہدیداروں کا تبادلہ کیا جانے والا ہے ان کی فہرست کی تیاری کا کام جاری ہے۔