
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ بی آرایس صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے تعلق سے عوام میں کوئی مخالفت نہیں ہے بلکہ عوام میں محبت اور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عوام نے کانگریس پارٹی کی 6 ضمانتوں پر یقین کرتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندوں کا خیال تھا کہ کے سی آر کو آنا چاہئے اور ہمارے ایم ایل ایز کو جانا چاہئے۔جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی میں بی آرایس، ایم ایل ایز اور کے ٹی آر کی کارکردگی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔
کونسل کے چیرمین سکھیندر ریڈی نے نلگنڈہ میں اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط تشہیر ہو رہی ہے کہ وہ پارٹی بدل رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئینی قانون ساز کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے پر ہیں اور ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور حکومت کا مکمل تعاون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ضروری مشورے اور ہدایات دی جائیں گی۔
گتہ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی میں بی آرایس، ایم ایل ایز اور کے ٹی آر کی کارکردگی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ نے نئی حکومت کو تجویز پیش کی کہ عوام کو اصل صورتحال بتائی جائے اور اسکیموں پر عمل کیا جائے، حقائق بتائے جائیں تو عوام ضرور سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قیادت اس بات کا بھی تجزیہ کر رہی ہے کہ عوام نے ان کے خلاف فیصلہ کیوں دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا مقصد عوامی مسائل حل کرنا ہے اور کسی کے پاس ہمیشہ اقتدار نہیں رہتا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اخبارات میں وزراء کے تبصرے دیکھے ہیں اور اب تنقید کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ نلگنڈہ ضلع کے لئے دو وزارتی عہدہ ملنے پر انہیں خوشی ہے۔ دونوں وزراء کو ضلع کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے ضلع میں آبپاشی کے کام نامکمل ہیں اور وزیر اتم کمار ریڈی ان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔