
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نےدہلی میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری سے ملاقات کی ۔ انھوں نے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت سے تلنگانہ کو 1800 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے میں تعاون کریں۔
وزیراعلیٰ نے حیدرآباد میں موسیٰ ریور فرنٹ کی ترقی کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی وائس چیئرمین سے عالمی بینک کی امداد کے لیے مدد کی التجا کی۔
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاست میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریاست میں طبی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی حکومت کی طرف سے لائی جانے والی اصلاحات کے لیے مالی تعاون کریں۔