سی اے اے پر مرکزی وزیر کا یوٹرن

مرکزی مملکتی وزیر شانتنو ٹھاکر نے ایک ہفتہ کے اندر پورے ملک میں سی اے اے لاگو کرنے کے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔ حال ہی میں مرکزی مملکتی وزیر نے یہ بیان دیا تھا کہ شہرت ترمیمی قانون سی اے اے اندرون ایک ہفتہ ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔

تازہ طور پر کولکتہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ دراصل زبان پھسلنے کی وجہہ سے انہوں نے ایسا کہا تھا جبکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ سی اے اے کے لیے قوانین کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی اس کے بجائے انہوں نے اندرون ایک ہفتہ نفاذ کی بات کہہ دی تھی۔

واضح رہے کہ ان کے اس بیان کے بعد ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔
سی اے اے ، کی مخالفت میں برسوں سے ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کئےجا رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

“تلنگانہ کو پسماندہ علاقے کی ترقی کی گرانٹس جاری کرے” نیتی ایوگ:ریونت ریڈی

Read Next

سرخ صندل کے اسمگلرس نے پولیس کانسٹیبل کو ٹکر دے کر ہلاک کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular