
پروفیسر کودنڈارام اور عامر علی خان کو قانون ساز کونسل کے رکن کا حلف لینے سے تلنگانہ ہائی کورٹ نے لگائی روک
تلنگانہ گورنر کے کوٹہ کے تحت نامزد دو نئے ایم ایل سی کو حلف برداری سے تعلق ہائی کورٹ نے روک دیا ہے اور کہا کہ آئندہ احکامات تک نئے ایم ایل سی حلف نہ لیں ۔اس معاملے پر سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔
بی آر ایس لیڈرس، داسوجو شراون اور ستیہ نارائنا نے حال ہی میں گورنر کے کوٹہ میں کودنڈارام اور عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی نامزدگی کو چیلنج کیا ہے۔ آج درخواست کی سماعت کرنے والی ہائی کورٹ نے کہا کہ انھیں حلف نہ دلایا جائے، وہ 8 فروری کو دوبارہ دلائل سنیں گے۔