
حیدرآباد ۔ تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ریاستی پولیس کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ منشیات کی سربراہی و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔
ریاستی پولیس نے منشیات کی فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال کرنے والوں کو انتباہ دیا ہے۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے ساتھ پکڑے جانے والوں کو پولیس نے وارننگ دی ہے کہ انھیں جیل جانا پڑے گا۔ پولیس نے تمام سے ریاست کو منشیات سے پاک بنانے میں تعاون کی خواہش کی ہے۔