طالب علم نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

حیدرآباد۔انجینئرنگ کے طالب علم نے خود کشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڑچل میں پیش آیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ضلع راجنہ سرسلہ سے تعلق رکھنے والا سنجے نامی 21 سالہ طالب علم گنڈلا پوچم پلی بلدیہ کے تحت واقع کنڈلا کویا کے ایک انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک سال آخر میں زیر تعلیم تھا۔

چہارشنبہ کی رات آٹھ بجے اس نے کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا،اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی ۔ پولیس مختلف زاویوں سے چھان بین کر رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بعض حلقوں سے کانگریس امیدواروں کا معاملہ اب بھی الجھن کا شکار

Read Next

کاماریڈی کو مثالی حلقہ بنایا جائے گا۔ کے سی آر کا جلسہ عام سے خطاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular