بعض حلقوں سے کانگریس امیدواروں کا معاملہ اب بھی الجھن کا شکار

حیدرآباد ۔پرچہ نامزدگی کے ادخال کا وقت ختم ہونے والا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کانگریس پارٹی میں نشستوں کی تقسیم کا مسئلہ الجھن کا شکار ہے۔ تاحال کانگریس کی جانب سے بعض اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل پورا نہیں ہوا۔ پٹن چیرو،سوریہ پیٹ، تنگا ترتی، نارائن کھیڑ، نرسا پور اور مہیشورم حلقوں سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے معاملے میں پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اطلاعات ملی ہیں کہ کل ہند کانگرس کمیٹی کے آرگنائزنگ جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال اس معاملے کو حل کرنے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر پارٹی کیڈر میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ کئی قائدین کی جانب سے گاندھی بھون کے پاس احتجاج کیا گیا اور بعض کانگرسی قائدین کے گھروں کے پاس بھی ایسے ہی مظاہرے کیے گئے۔ ٹکٹس کے معاملے میں بھی ریاستی قیادت پر بھی کانگرس کارکنوں اور قائدین کی جانب سے کئی طرح کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس اور بی جےپی کو اقتدار ملنے پر تلنگانہ ریاست دس سال یچھےہوگی ۔ ہریش راؤ

Read Next

طالب علم نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular