
ناریل کے لوڈ میں چھپا کر لال صندل کی لکڑی کی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ یہ لال صندل کی لکڑی کافی مہنگی ہوتی ہے جو آندھراپردیش کے سیشاچلم کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ اس کی اسمگلنگ کرنے والوں پرپولیس نظررکھتی ہے۔
پولیس نے آندھراپردیش سے مہاراشٹرمنتقل کی جانے والی اس لال صندل کی لکڑی کو ضبط کرلیا۔ یہ لکڑی ناریل کے لوڈ میں چھپاکر مہاراشٹرمنتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ، ایک اطلاع پر تلنگانہ کے میڑچل میں سائبرآباد پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے تال میل سے صندل کی لکڑی کو ضبط کرلیا۔