
مرکزی وزیر امداد باہمی بی ایل ورما نے کہا ہے کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات کو دور دراز کے مواضعات کے عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مشن آئندہ پانچ سالوں میں غربت کا خاتمہ ہے۔
بی جےپی ، سینئر لیڈر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آرایس کو شکست ہوئی اور کانگریس کو جیت حاصل ہوئی جبکہ بی جے پی نے بھی ان انتخابات میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ایک ایم ایل اے تھا تاہم اب اسمبلی میں بی جے پی کے 8ارکان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر مودی کی حکومت بنے۔ سابق ایم ایل سی رام چندر راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔