اسد اویسی پر رام مندر معاملے کو متنازعہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام : بنڈی سنجے

تلنگانہ بی جے پی، کے سابق صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ اسدالدین اپنی گرفت کھونے کے خوف سے بیان بازی کررہے ہیں ۔ کریم نگر میں رام مندر افتتاح تقریب سے متعلق ایک پروگرام میں بی سنجے نے الزام لگایاکہ ایم آئی ایم ، سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی اس مہینے کی 22 تاریخ کو ایودھیا میں ہونے والے رام مندر کے پروگرام کو متنازعہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

بنڈی سنجے نےبتایاکہ اویسی نے‌ کہا کہ اگر وہ جگہ جہاں 500 سال تک قرآن پڑھا جاتا تھا، کھو جائے تو کیا آپ کے دل میں دکھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رام مندر افتتاحی پروگرام کو متنازعہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے 22 جنوری کو ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس نے کانگریس کے 420 وعدوں پر مشتمل بک لیٹ جاری کیا

Read Next

چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی سے ان کی بہن وائی ایس شرمیلا نےکی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular