چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی سے ان کی بہن وائی ایس شرمیلا نےکی ملاقات

وائی ​​ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے کچھ دیر پہلے اپنے بھائی اور وائی ایس آر کانگریس کے صدر و چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔ وہ اپنے شوہر انیل اور بیٹے راجہ ریڈی کے ساتھ جگن کی قیامگاہ پہنچیں تھیں۔

شرمیلا اوران کے شوہرنے جگن کو اپنے بیٹے کی منگنی اور شادی میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جگن سے تقریباً 25 منٹ تک بات چیت کی۔ ان کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہےکہ شرمیلا آندھراپردیش کی سیاست میں سرگرم حصہ لینے والی ہیں۔ شرمیلا اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور 4 جنوری کو کانگریس اعلیٰ قیادت سے ملاقات کا وقت طے ہے۔ شرمیلا کو کانگریس پارٹی آندھراپر دیش میں اہم ذمہ داری دینے والی ہے۔

کانگریس کرناٹک اور تلنگانہ میں کامیابی کے بعد آندھراپردیش میں حکومت سازی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ شرمیلا کانگریس میں شامل ہوکر آندھرا پردیش کی سیاست میں سرگرم حصہ لیتی ہیں تو آنجہانی وائی ایس آر ، کےفرزند اور دختر یعنی جگن۔ شرمیلا ۔ بھائی ، بہن کا آمنا سامنا ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسد اویسی پر رام مندر معاملے کو متنازعہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام : بنڈی سنجے

Read Next

ملک میں کوویڈ کیسس میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular