
بی آر ایس ، نے کانگریس کے 420 وعدوں پر مشتمل ایک بک لیٹ جاری کیا ہے۔ اس بک لیٹ میں کانگریس کے جملہ 420 وعدوں کی تفصیلات موجود ہے جو عوام سے کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں نا قابل عمل اور مشکل وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیا ھے۔
کانگریس انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد وعدوں پر ٹال مٹول کی پالیسی اختتار کیے ہوئے ہے۔ بعض اسکیمات سے چھٹکارا پانے کے لئے اور قواعد کی بنیاد پر مستحق افراد کو کم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ اس کو نظر میں رکھتے ہوئے انتخابات کے وقت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عوام کی یاد تازہ کرانےکے لئے بک لیٹ جاری کیا گیا ہے۔