مولانا نصیرالدین کے فرزند 16 سال بعد سابرمتی جیل سے ضمانت پر رہا

حیدرآباد ۔ مولانا نصیرالدین مرحوم کے فرزند زائد از 16سال بعد گجرات کی سابرمتی جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے اور شہرحیدرآباد پہنچے۔

مولانا کے ارکان خاندان کے مطابق مولانا کے چھوٹے فرزند رضی الدین ناصر کو سال 2008ء میں سیمی سے تعلق رکھنے کے جھوٹے الزام میں مقدمہ میں پھانسا گیا تھا۔ وہ تقریباً چھ ماہ تک بیلگام جیل میں محروس تھے۔ ان کی گرفتاری کے 8ماہ بعد پیش آئے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں انہیں ماخوذ کرکے ریاست گجرات احمدآباد کی سابرمتی جیل منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ 16سال تک محروس تھے۔

ارکان خاندان ک مطابق فروری 2022ء میں اس کیس میں سیشن کورٹ گجرات نے انہیں باعزت بری کردیا تھا لیکن اس کے بعد جیل سے فراری کے جھوٹے الزام کے تحت رضی الدین ناصر کو مزید 2سال تک قید میں رکھا گیا۔

ان کی درخواست ضمانت کے لئے ارکان خاندان سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جہاں کل ان کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد کل شام ان کی سابرمتی جیل سے ضمانت پر رہائی عمل میں آئی اور وہ حیدرآباد پہنچ گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کتوں کے حملہ میں ایک سال‌ کا بچہ ہلاک

Read Next

تلنگانہ میں آپریشن اسمائیل۔ساڑھے تین ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular