
مُلوگ ۔ سیر و تفریح کے دوران احتیاط نہیں کرنے سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ وجیڈو منڈل میں بوگاٹا آبشار میں ڈوبنے ایک نوجوان انجینئرنگ طالب علم کی موت ہو گئی۔ ضلع ورنگل کے انومولہ مارکیٹ سندرایا نگر علاقہ کا 19 سالہ بونگانی جسونت اپنے دوستوں سائی کرن، ناگیندر اور پرشانت کے ساتھ بوگاٹا آبشار دیکھنے آیا تھا۔تینوں دوست آبشار کے سامنے سوئمنگ کرنے لگے۔
پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے جسونت بہہ گیا۔ پولیس کو اس کے دوستوں اطاع دی۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم اور تیراکوں کے ساتھ تلاشی لی اور شام کو لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی کی۔ دو دن پہلے ہی پولیس نے واٹر فال کے پاس پانی میں نہیں اترنے کا بورڈ لگایا تھا۔ لیکن پولیس کے انتباہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔ واضح رہےکہ تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے تقریباً سارے آبی ذخائر لبریز ہو گئے ہیں۔