اڈیشہ میں سڑک حادثہ8 کی موت،12زخمی ،ایکس گریشیا کا اعلان

اڈیشہ کے ضلع کونجھر جےنیشنل ہائی وے نمبر 20 پر گھتا گاؤں میں جمعہ کو سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں تین خواتین سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی۔ اور دیگر 12 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ مقامی پولیس انسپکٹر نے بتایاکہ خواتین مرد اور بچوں سمیت 21 افراد ترانی ٹمپل کے درشن کیلئے جا رہے تھے۔ پارک کی ہوئی ٹرک کو ٹکر دے دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ تیز رفتار وین نے پارک کی ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔ بتایا جا رہا ہےکہ دھند کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک کو نہیں دیکھ سکا ہوگا۔ اس لئے حادثہ پیش آیا۔۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق گنجما ضلع کے پوداماری گاؤں کے دو خاندانوں سے تھا، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے گھٹاگاؤں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر اڈیشہ کے وزیرا علیٰ نوین پٹنائک نے حادثہ ٌپر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور مہلوکین کے پسماندگان کو3 لاکھ روپئے ایکس گریشنا دینے کا علان نکیا ہے۔ زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناگرجنا ساگر تنازعہ مرکز کے فیصلے کو دونوں ریاستوں نے کیا قبول

Read Next

یکم ڈسمبر کو منایا گیا عالمی یوم ایڈز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular