
حیدرآباد کے مضافاتی اور صنعتی علاقہ گگن پہاڑ میں ایک تھرماکول فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
لکشمی گوڑا انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ رنگولی ای پی ایس پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔