
الیکشن کمیشن نے حیدرآباد میں تین پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کمشنرپولیس سندیپ سندیلیا نے ڈی سی پی سنٹرل زون ایم وینکٹیشورلو، اے سی پی چکڈپلی اے یادگیری اور انسپکٹر مشیرآباد پولیس اسٹیشن جہانگیر یادو کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا ہے۔
ان عہدیداروں پر مشیر آباد علاقے میں نقدی ضبط کرنے کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کا الزام ہے۔ ای سی نے سی ایس کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ڈیوٹی کی
کارکردگی میں جانبداری کا مظاہرہ کیا اور تادیبی کارروائی کی جائے