
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نےحیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کو نظر انداز کرنے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ نے مشکل وقت میں بی جے پی کو آٹھ ارکان پارلیمنٹ دیئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کے ٹی آر نے لکھا کہ مرکزی حکومت سے متعدد نمائندگیوں کے باوجود، تازہ ترین بجٹ میں حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے مالی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا۔ کے ٹی آر نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، بی جے پی حکومت نے مختلف ریاستوں میں میٹرو ریل کے 20 پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیا ہے، جن میں اتر پردیش کو چار پروجیکٹوں کے لیے 5,134.99 کروڑ روپے، مہاراشٹر کو تین پروجیکٹوں کے لیے 4,109 کروڑ روپے، گجرات کو تین پروجیکٹوں کے لیے 3,777.85 کروڑ روپے کے ساتھ فنڈ فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بی آر ایس اراکین کو اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران ٹی وی اسکرین پرنہیں دکھانے ہریش راو کی شکایت
دہلی کو دو پروجیکٹوں کے لیے 3,520.52 کروڑ روپے ،کرناٹک کو دو پروجیکٹوں کے لیے 1,880.14 کروڑ روپے ،مدھیہ پردیش کو دو پوجیکٹ کےلئے 1,638.02 کروڑ روپے ،بہارکو 1,400.75بہار کروڑ روپے ،تمل ناڈو کو 713 کروڑ روپے ،کیرالہ کو دو پروجیکٹوں کے لیے 146.74 کروڑ روپے ، ریپڈ ریل پروجیکٹ (دہلی-غازی آباد) کیلئے 1,106.65 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ کے ٹی آر نے افسوس کا اظہار کیا کہ حیدرآباد میٹرو کو کوئی فنڈنگ نہیں ملی اور اسے “ناانصافی اور غلط” قرار دیا۔ انہوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع پر اپنے موقف پر نظر ثانی کرے۔
One Comment
[…] کے ٹی آر نے مودی حکومت پر تنقید کی۔ حیدرآباد میٹرو ریل ک… […]