
آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے مسونورو ٹول پلازہ پر ہفتہ کی صبح دو ٹرکوں اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور 15 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ایک ٹرک دو بیلوں کو لے کر سریکالہستی جا رہا تھا، پیچھے سے لوہے سے لدے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہوہے سے لدے ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور مخالف سمت سے آنے والی پرائیویٹ بس کو ٹکر مار دی۔ اس سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی افراد کو فی الفور نیلور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ نیلور کے سرکاری ہسپتال میں دو افراد کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔