حیدرآباد ۔ بالاپور میں روڈی شیٹر کا قتل، 8 ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی روڈی شیٹر کے قتل کی واردات میں ملوث ملزمین کی آج گرفتاری عمل میں آئی۔ دو روز قبل شاہین نگر علاقہ میں 34سالہ روڈی شیٹر محمد مبارک بن عبداللہ عرف مبارک سگار ساکن ابوبکر کالونی کوتہ پیٹ کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے میں روڈی شیٹر عادل، روڈی شیٹر عامر، محمد ناصر، حسین، فریدخان، خواجہ، الیاس، سمیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عادل کے ساتھیوں کو ہراساں کررہا تھا۔ جبری طور پر ان کی گاڑیاں اور سیل فون چھین رہا تھا۔ ہراسانی سے تنگ آکر ان تمام نے 10 جنوری کی رات منصوبہ بند طریقہ سے  شاہین نگر علاقہ اس کا قتل کر دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

علاج کے نام پر لوٹنے والا نقلی بابا حیدرآباد میں گرفتار

Read Next

پتنگ اڑانے کے دوران بجلی کے تارکے زد میں آنے سے 11سالہ لڑکا ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular