علاج کے نام پر لوٹنے والا نقلی بابا حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد میں پولیس ایک نقلی بابا کو گرفتار کرلیا جو کالے جادو کے علاج کے نام پر لوگوں کو چونا لگارہا تھا۔ ملزم کی شناخت 38 سالہ ایس منجوناتھ ضلع ورنگل کے طور پر کی گئی ہے۔اس کے پاس سے  ایک موبائل فون، نقد رقم 14,65,000/- روپے، ایک ڈیبٹ کارڈ اور دو کریٹڈٹ کارڈس ضبط کرلئے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ بتایا کہ اپوگوڑہ سے تعلق رکھنے والے شریکانت ریڈی کی ماں کی طبیعت گذشتہ 6 ماہ سے خراب تھی۔ اس نے ٹی وی چینل پر درگادیوی جیوتیشالیم کے نام سے  ایک اشتہار دیکھا اور اس پر دیئے گئے فون نمبر کے ذریعہ منجوناتھ سے رابطہ قائم کیا۔ بعدازاں ورنگل جاکر اس سے ملاقات کی۔

نقلی بابا نے منجو ناتھ ان کے گھر آیا اور اس نے بتایا کہ پوجا کے ذریعہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے اور اس کی ماہ کی صحت بہتر ہوجائے گی۔ا سے 1.75 لاکھ روپے دیئے گئے اور اس نے پوجا کی پھر بھی خاتون کی صحت ٹھیک نہیں ہوئی جس پر سریکانت ریڈی نے چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد ایئرپورٹ پر 6 کروڑ کے ہیرے ضبط،دو مسافر گرفتار

Read Next

حیدرآباد ۔ بالاپور میں روڈی شیٹر کا قتل، 8 ملزمین گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular