ٹریفک چالانات پر بھاری چھوٹ کے باوجود عوام کی سرد مہری،آدھے سے زائد افراد نے نہیں ادا کئے چالان

حیدرآباد ۔ ٹریفک چالات پر میگا ڈسکاؤنٹ کاآفر15فروری جمعرات کو ختم ہوگیا ہے۔ لیکن پچاس فیصد سے زائد افراد نے زیر التوا چالان ادا نہیں کئے۔ حکام کے مطابق 53.64فیصد عوام نے ٹریفک چالان کے میگا ڈسکاونٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ تلنگانہ میں شہریوں کے ذریعہ جملہ 1.67 کروڑ زیر التواء ٹریفک چالان کلیئر کیے گئے اور جرمانہ کی رقم تقریباً 150 کروڑ روپے ادا کی گئی۔

اس طرح 46.36 فیصد زیر التواء چالان کلیئر ہوئے۔ یعنی 53.64 جرمانے ابھی بھی باقی ہیں ۔سب سے زیادہ جرمانوں کی رقم حیدرآباد میں 37.14 کروڑ روپے اور ریاست کے ملوگو ضلع سے سب سے کم 19.15 کروڑ روپے وصول کی گئی۔

واضح ہےکہ تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ آر ٹی سی بسوں کے لئے 90 فیصد، دو اور تین پہیوں کی گاڑیوں کے لئے 80 فیصد، اور لائیٹ موٹر گاڑیوں اور ہیوی موٹر گاڑیوں کے لئے 60 فیصد کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اور جرمانوں کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود ٹریفک چالان کی ادائیگی میں پچاس فیصد بھی نہیں ہو سکی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کستوربا گاندھی تعلیمی ادارے کی طالبات اپناپیٹ بھرنے کیلئے خود پکوان کرنےپر مجبور

Read Next

تلنگانہ: گروپ 4 امتحانات میں کم نشانات پر لڑکی نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular