تلنگانہ: گروپ 4 امتحانات میں کم نشانات پر لڑکی نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی

سرکاری ملازمت کی خواہشمند لڑکی نے گروپ فورامتحانات میں کم نشانات پر مایوسی کے عالم میں ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔اس لڑکی کی شناخت تلنگانہ کے محبوب آباد کی رہنے والی 24سالہ بی سریشا کے طورپر کی گئی ہے۔

بی سریشا نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدہ گروپ فورامتحان میں کم نشانات حاصل کئے تھے جس پر وہ مایوس ہوگئی اور اس نے حیدرآباد کے چکڑپلی علاقہ میں واقع اپنے ہاسٹل میں یہ انتہائی اقدام کیا۔جمعہ کی شب اس واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹریفک چالانات پر بھاری چھوٹ کے باوجود عوام کی سرد مہری،آدھے سے زائد افراد نے نہیں ادا کئے چالان

Read Next

وزیراعلی تلنگانہ نے چندر شیکھر راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular