6 ضمانتوں کے درخواست فارم کی ڈیٹا انٹری کرنے والے رقم سے محروم ،اجرت دینے کی مانگ کو لیکر کیا احتجاج

حیدرآباد کے اپل علاقے کے ایک سو سے زیادہ طلبہ نے کام کرنے کے بعد اجرت نہ دینے پر بلدی عہدیداروں کے خلاف احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریاستی حکومت نے 6 ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے عوام سے درخواست فارم وصول کی تھی۔ ان درخواست فارم کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

اس سلسلہ میں بلدی حکام نے اپل جی ایچ ایم سی کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے مختلف کالجوں کے 130 طلبہ کی خدمات حاصل کیں اور انھیں اجرت دینے کا وعدہ کیا لیکن، ان سبھی کو ابھی تک متعلقہ عہدیداروں نے رقم ادا نہیں کی ہے۔ جس پر ان طلبہ نے اجرت حاصل کرنے کئی مرتبہ جی ایچ ایم سی دفتر کے چکر لگائے ۔اور اجرت دینے کی درخواست کی لیکن عہدیداروں نے لاپرواہی سے جواب دیا ۔ جس پر آج اپل جی ایچ ایم سی دفتر کے سامنے ان طلبہ نے دھرنا دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےسی آر نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

Read Next

کل ہند صنعتی نمائش حیدرآباد میں پینٹنگ نمائش کا افتتاح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular