
بھارت راشٹرا سمیتی، کے صدر،و تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ، کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے کےسی آر ، کو رکن اسمبلی کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب اسپیکر کے چمبیر میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کےلیڈرس موجود رہے۔
کے چندر شیکھر راؤ گجویل سے رکن اسبملی منتخب ہوئے ہیں۔ کےسی آر، نے صحت کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک رکن اسمبلی کا حلف نہیں لیا تھا۔ پہلے ہی کے سی آر ، کو ،بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ بی آر ایس ، سربراہ تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربھی منتخب ہو چکے ہیں۔ آنے والے بجٹ اجلاس میں کے سی آر شرکت کریں گے۔