
حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے صدر ایم وی رمنا ریڈی نے کُل ہند صنعتی نمائش نامپلی حیدرآباد میں پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے منعقد کیا گیا ۔ اس نمائش میں ملک بھر سے نوجوان مصوروں کی پینٹنگس لگائی گئی تھیں۔ پینٹنگس کی یہ نمائش 15 دن تک جاری رہے گی۔