
چیف منسٹرچندرشیکھر راو کی دختر و رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کویتا کی گاڑی کی آج پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھرتلاشی لی گئی۔ وہ آج انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے دھرما پوری جارہی تھیں کہ چلگل چیک پوسٹ کے پاس پولیس نے ان کی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا۔
پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ایم ایل سی کویتا نےپولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ پولیس نے ان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ دیگر گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔ پولیس نے تلاشی مہم میں تعاون پرایم ایل سی کا شکریہ ادا کیا۔