
کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈ روز کے دورہ کے دوران شہرحیدرآباد کی سرورنگر جھیل سے پیدامسائل سے گرین پارک اور تپون کالونی کے رہنے والوں نے واقف کروایا۔
مقامی افراد نے اس آبی ذخیرہ میں متصل علاقوں سے سیوریج کے ڈالنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ اس سیوریج کی نکاسی کی ضرورت ہے۔کمشنر جی ایچ ایم سی پر ان شہریوں نے زوردیا کہ وہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کو اپ گریڈ کریں۔ساتھ ہی اسٹارم واٹرڈرین و دیگر نالوں کے کام انجام دیں۔