
بی آر ایس کی جانب سے دریائے کرشنا کے آبی حقوق کے تحفظ کے زیر عنوان آج ضلع نلگنڈہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے۔ نارکٹ پلی ۔ ادنکی نیشنل ہائی وے کے پاس50 ایکڑ کے رقبہ پر جلسہ عام منعقد ہوگا ۔
اس جلسہ عام میں پارٹی کے قومی صدر و سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راو شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر کے سی آر دریائے کرشنا پر آبی حقوق کےلئے اور پراجکٹ کےلئے سابق میں کئے گئے۔احتجاج اور تحریک سے عوام کو واقف کروائیں گے ۔
اس جلسہ عام میں بی آر ایس ارکان پارلیمنٹ ،ارکان اسمبلی ،ارکان قانون ساز کونسل، سابق وزرا کے علاوہ سابق ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ اسمبلی الیکشن کے بعد بی آر ایس کی پہلی پبلک میٹنگ ہوگی۔