
حیدرآباد: تلگو دیشم پارٹی کے چیف این چندرا بابو نائیڈو نےتلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کی۔ چندرا بابو نائیڈو آج حیدرآباد کے کارپوریٹ اسپتال پہنچے جہاں کے سی آر زیر علاج ہیں۔
نائیڈو نے کے سی آر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ڈاکٹرس سے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ واضح رہےکہ کے سی آر اپنی رہائش گاہ میں پاؤں پھسل جانے کے نتیجہ میں توازن کھو جانے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔
ہاسپٹل میں سابق چیف منسٹر کے کولہا کی سرجری کی گئی وہ اس وقت ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں اور تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہو رہے ہیں۔