
حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے متعارف کردہ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی اسکیم کا اسٹیٹ آٹو ڈرائیورس اسوسی ایشن جے اے سی کے قائدین نے جہاں غیر مقدم کیا ہے وہیں اس کی وجہ سے نقصان اٹھانے والے آٹو ڈرائیورس کی حکومت سے مدد کی خواہش کی ہے۔
حیدرآباد کی حمایت نگر میں واقع اے آئی ٹی یو سی دفتر میں جے اے سی قائدین نے میڈیا سے بات چیت کی۔ ان قائدین نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے سات لاکھ آٹو ڈرائیورس متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کرناٹک کی طرز پر آٹو ڈرائیورس ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور آٹو ڈرائیورس کے ارکان خاندان کے لیے خود مکتفی اسکیمات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس مسئلہ پر بات چیت کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے وقت دینے کی خواہش کی۔