کھمم ایم پی ٹکٹ کیلئے بھٹی وکرامارکا کی اہلیہ کی درخواست

حلقہ پارلیمنٹ کھمم سے ایم پی کے ٹکٹ کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی بیوی نے درخواست داخل کی ہے۔ وہ قافلے کے ہمراہ حیدرآباد پہنچیں۔ بعد ازاں انہوں نے گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی یا پرینکا گاندھی سے مقابلہ کی خواہش کی گئی تھی ان دونوں میں سے کوئی بھی اگر یہاں سے مقابلہ کرتے ہیں تو انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔

بھٹی وکرا مارکا کی شریک حیات نے کہا کہ اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی یہاں سے مقابلہ نہیں کرتے ہیں تو انہیں موقع فراہم کرنے کی خواہش کرتے ہوئے انہوں نے ہائی کمان سے خواہش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریبا 20 سال سے کھمم کے عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ان کے دباؤ کی وجہ سے ہی انہوں نے ایم پی کے لیے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریونت ریڈی کیوں خوفزدہ ہیں؟ کے ٹی آر

Read Next

کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کےلئے عوامی فنڈس کاغلط استعمال۔ریونت ریڈی یو ٹرن چیف منسٹر،کویتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular