
بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ عبوری بجٹ میں ریاست تلنگانہ کو کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی پھر بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی خاموش ہیں اور انہوں نے اس پر رد عمل تک ظاہر نہیں کیا۔
کے ٹی آر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے بی جے پی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کیوں خوفزدہ ہے؟ کے ٹی آر نے اس سلسلے میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ کیا جس میں ایک بینر لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے “تلنگانہ گیٹس زیرو ان یونین بجٹ”