کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کےلئے عوامی فنڈس کاغلط استعمال۔ریونت ریڈی یو ٹرن چیف منسٹر،کویتا

بھارت جاگروتی کی صدر ورکن قانون سازکونسل بی آر ایس، کے کویتا نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ،کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کےلئے عوامی پیسے کو ضائع کررہی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیاکہ اگر سرکاری پروگرامس میں کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی کو مدعو کیاجاتاہے تب شدید احتجاج منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے استفسار کیاکہ پرینکا گاندھی کو کس حیثیت سے سرکاری تقریب میں مدعو کیاجاسکتاہے؟
کویتا آج حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔کے کویتا نے کہاکہ کانگریس پارٹی جھارکھنڈ کے اراکین اسمبلی کے کیمپ پر رقم صرف کررہی ہے۔ آیا اس بات کی وضاحت کی جائے کہ یہ سرکاری فنڈ س تونہیں ہیں؟کویتا نے کہاکہ بحیثیت چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے حلف لینے کے بعد سونیا گاندھی کے پیر چھوئے تاہم جئے تلنگانہ کا نعرہ بلند نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی کے دور حکومت میں سماجی نقطہ نظر کا فقدان پایاجاتاہے۔

کویتانے پرزورمطالبہ کیاکہ مجالس مقامی اداروں میں بی سیز کےلئے 42فیصد تحفظات کی فراہمی کےلئے ذات پات پر مبنی مردم شماری کا عمل فی الفور شروع کیا جائے۔رکن قانون ساز کونسل بی آ رایس نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ہر پروگرام میں کے سی آر خاندان پر آنسو بہارہے ہیں اور بےجا تنقید یں کررہے ہیں۔

کویتا نے استفسار کیاکہ کیا کانگریس پارٹی نے ریاست میں موروثی سیاست کے حامل 22خاندانوں کو ٹکٹ فراہم نہیں کیا؟انہوں نے کہاکہ بی سیز اور پچھڑے طبقات کے حقوق کےلئے آواز اٹھانے پر کانگریس پارٹی قائدین غیر ضروری تنقیدیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو جواب دیاجائے کہ ریونت ریڈی نے اندراویلی میں پارٹی اجلاس کےلئے سرکاری فنڈس کا کیوں استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر میں پارٹی اجلاس میں شرکت کےلئے روانگی کیا معنی رکھتی ہے۔

کویتا نے کہاکہ پارٹی جلسہ کے اخراجات کس مد میں سے دیئے گئے اور جلسہ کےلئے کتنا خرچ ہوا؟ کانگریس پارٹی نے حکومتی پیسے کو استعمال کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو پہلے اپنی غلطیوں کا احساس کرناچاہئے اور پھر اندراویلی کے شہداءکے افراد خاندان سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیاکہ وہ شہدائے تلنگانہ کے اہل خانہ سے بھی معافی مانگے ۔کویتا نے واضح کیاکہ کانگریس پارٹی کا کوئی بھی پروگرام شہداءکے اہل خانہ سے معذرت خواہی کے ساتھ شروع کیا جاناچاہئے۔

ایم ایل سی کویتا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی غنڈوں کی طرح بات کررہے ہیں۔ریونت ریڈی نے اعلان کیاکہ 500روپئے میں گیس سلنڈر کی فراہمی کے وعدہ کو پورا کرنے کےلئے ایک سرکاری پروگرام منعقد کیاجائے گا اور کانگریس کی قومی قائد پرینکا گاندھی کومدعو کیاجائے گا۔ کویتا نے کہاکہ پرینکا گاندھی کو کس حیثیت سے سرکاری تقریب میں مدعو کیاجائے گا؟کیاوہ ملک میں کم از کم ایک موضع سے سرپنچ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہیں؟کیاوہ ریاست میں کسی بھی قسم کے پروٹوکول کے زمرے میں آتی ہیں؟اگر وہ آپ کی جماعت کی بڑی لیڈر ہیں تو انہیں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں ۔اگر پرینکا گاندھی کو سرکاری پروگراموں میں مدعو کیاجاتاہے تو ہم احتجاج منظم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی نے دھوم دھام سے پرجاوانی پروگرام کا آغاز عمل میں لایا۔ تاہم صرف ایک دن ہی وہ عوام کےلئے دستیاب رہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنے وعدوں سے فراری اختیا رکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو یوٹرن چیف منسٹر قراردیا۔ریونت ریڈی کے بھائی سرکاری پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ سرکاری پروگراموں میں شرکت کےلئے وہ کوئی عہدہ اور رتبہ کے حامل نہیں ہیں ۔

ریونت ریڈی نے کہاتھاکہ انہیں قافلہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ چیف منسٹرکے ہمراہ ہمیشہ گاڑیوں کا قافلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے شہداءکو خراج پیش نہیں کیا۔ تاہم تلنگانہ عوام کی عزت نفس کو داﺅ پر لگادیاہے۔کویتا نے کہاکہ احاطہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں جیوتی راﺅ پھولے کا مجسمہ نصب کیا جائے۔ کویتا نے کہاکہ پھولے کے مجسمہ کی تنصیب کے مطالبہ پر12فروری کو اندرا پارک پر مہا دھرنا منظم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ‘بی جے پی سے خوفزدہ ہیں ۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ہمیں حکومت گرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ نلگنڈہ اور کھمم کے کانگریسی قائدین ہی حکومت گرائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھمم ایم پی ٹکٹ کیلئے بھٹی وکرامارکا کی اہلیہ کی درخواست

Read Next

میں ابھی زندہ ہوں: ماڈل پونم پانڈے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular