
حیدرآباد ۔ ایپ کی مدد سے سائبر آباد پولیس نے 50 گمشدہ سیل فونس کا پتہ چلاتے ہوئے انہیں حقیقی مالکین کے حوالے کر دیا۔ ڈی سی پی راجندر نگر جگدیشور ریڈی نے موبائل فونس مالکین کے حوالے کیے۔
جگدیشور ریڈی نے کہا کہ اگر کسی کا سیل فون گم ہو جاتا ہے تو ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ سی ای آئی آر ایپ پر تفصیلات کا اندراج کروائیں۔ پولیس کی جانب سے سیل فون ضبط کر کے مالکین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیلی کام ادارہ کے ساتھ مل کر یہ ایپ متعارف کروایا گیا ہے جو کافی فائدے مند ہے۔