
ریاست تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں گزشتہ ہفتے دس دنوں سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ صبح اور رات کے وقت عوام گھروں سے باہر نکلنے نہیں پارہے ہیں۔
صبح کہر کی وجہ سے سڑکیں صاف نظر نہیں آرہی ہیں۔ نو بجے کے بعد بھی گاڑیاں سڑکوں پر دیکھی جارہی ہیں۔ کئی اضلاع میں رات کے وقت درجہ حرارت کم ہو رہا ہے اور 6.6 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
اس کی وجہ سے عوام اپنے گھروں سے باہر آنے کے لیے خوف کھا رہے ہیں۔ اگرچہ صبح اور شام میں کہر عام ہے لیکن شمال مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔