بی آر ایس حکومت میں ہو یا اپوزیشن عوام کےلئے کام کرتی ہے۔ کے ٹی آر

بی آرایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر،نے جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ کے ٹی آر نے پارٹی کے مرکزی دفتر تلنگانہ بھون میں یہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ راشٹرا سمیتی شہر حیدرآباد میں مضبوط ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں گلابی پرچم کو بلند کرنے کے لیے سب مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔

کے ٹی آر نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج سے مایوس ہوئے بغیر عوام کی جانب سے موجودہ کانگریس حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک ذمہ دار اپوزیشن کو منظم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ایک حصے کے طور پر ہم حیدرآباد شہر کی ترقی کے لیے حکومت پر دباؤ لائیں گے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے وعدے کرکے الیکشن جیتا، لیکن وہ وعدوں کو پورا کرنے کے لئےکانگریس حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی جو جی ایچ ایم سی میں برسراقتدار ہے، شہر کی ترقی کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ بھارت راشٹرا سمیتی ایک ایسی پارٹی ہے جو حکمران ہو یا اپوزیشن عوام کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کی تمام صفوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس حکومت میں تلنگانہ کی ترقی کاپتہ لگانے وائیٹ پیپر جاری کیا ۔ سریدھر بابو

Read Next

گمشدہ 50 سیل فونس مالکین کے حوالے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular