تلنگانہ الیکشن 119حلقوں میں جملہ 2,290 امیدوار

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے 119 حلقوں میں جملہ 2,290 امیدوار ہیں۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری 15 نومبرختم ہوگئی۔ ریاست بھر میں 608 لوگوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ ریاست میں سب سے کم حلقہ نارائن پیٹ میں 7 امیدوار مقابلہ میں ہے۔ گجویل میں سب سے زیادہ پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں تھیں۔ 70 آزاد امیدوار انتخابی میدان سے دستبردار ہو گئے۔ گجویل اسمبلی سے 44 امیدوار میدان میں ہیں۔ گجویل سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور بی آر ایس سربراہ مقابلہ کر رہےہیں۔ کے سی آر کاما ریڈی سے بھی مقابلہ کر رہےہیں کاماریڈی سے39 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں۔

قومی اور علاقائی جماعتوں کو متعلقہ جماعتوں کے انتخابی نشانات تفویض کیے گئے ہیں۔ رجسٹرڈ جماعتوں کو ان کی درخواست کے مطابق مشترکہ نشان الاٹ کیا گیا۔ جبکہ آزاد امیدواروں کو ان کی پسند کا نشان الاٹ کیا گیا۔ جہاں دو سے زیادہ افراد ایک ہی نشان چاہتے تھے وہاں ایک قرعہ اندازی ہوئی۔ بیلٹ پیپر پر امیدواروں کی ترتیب کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کو امیدواروں کے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ پولنگ اس ماہ کی 30 تاریخ کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ چونکہ ریاست کے بیشتر حلقوں میں 16 سے کم امیدوار ہیں، اس لیے پولنگ ایک ہی یونٹ کے ذریعے کرائی جائے گی۔ کچھ حلقوں میں تین بیلٹ یونٹس قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی الیکشن ،پولنگ سلپس کی تقسیم

Read Next

کرناٹک میں کانگریس حکومت کے گیارنٹی اسکیم کا کیا ہےسچ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular